تفصیلات
کے مطابق قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات میں فرح گوگی اور شہزاد
اکبر کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ توشہ خانہ سے گھڑی فروخت
کرنے کے معاملے میں گھڑی کا مبینہ خریدار عمر فاروق ظہور سامنے آیا تھا جس کے بعد
فرح گوگی اور شہزاد اکبر کے ناموں سے تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستانی
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف
توشہ خانہ کی تحقیقات میں تیزی آگئی ہے اور اب سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سہیلی
فرح گوگی (فرحت شاہزئی) اور سابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر سمیت دیگر
کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں
میڈیا
رپورٹس کے مطابق اس کیس میں مبینہ گھڑی کے خریدار عمر فاروق ظہور کا بیان بھی
قلمبند کیا جائے گا۔ اس دوران گھڑی کی مارکیٹ ویلیو اور خزانے میں جمع ہونے والی
رقم کا بھی موازنہ کیا جائے گا۔
واضح
رہے کہ نیب نے توشہ خانہ کیس کا تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box.