عمران خان نے اپنا بیان واپس لے لیا، نئے بیان میں کیا کہا؟ حکومت کے لیے مشکل گھڑی |
عمران خان نے اپنا بیان واپس لے لیا، نئے بیان میں کیا کہا؟ حکومت کے لیے مشکل گھڑی
سابق
وزیراعظم عمران خان اپنے بیانات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ اس بار بھی ان کے بیان
سے پھر یوٹرن لیا ہے۔
تفصیلات
کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کر رہے
تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالہی نے انہیں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار دیا
ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز الیکشن کی تیاری کریں۔
جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی جیتے گی۔
عمران
خان نے اپنی تقریر کے دوران اعلان کیا کہ وہ رواں ماہ اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔ جب
ملک میں 66 فیصد نشستیں خالی ہوں گی تو عام انتخابات ناگزیر ہو جائیں گے۔ ان کا مزید
کہنا تھا کہ عوام حکمرانوں کی کارکردگی سے تنگ آچکے ہیں۔ انتخابات میں تاخیر ہوئی
تو پاکستان تحریک انصاف کو ہی فائدہ ہوگا۔ الیکشن ہماری پارٹی کے نہیں ملک کے لیے
ہیں۔
عمران
خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمارا فیصلہ ہو چکا ہے۔ ہم پنجاب اور خیبرپختونخوا
کی اسمبلیاں تحلیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے سابقہ بیان
کے بارے میں کہا کہ ان کے سابقہ بیان
کو پی ڈی ایم حکومت نے غلط سمجھا جس کی وجہ سے غلط پیغام پھیلایا گیا۔ انہوں نے
وضاحت کی کہ ہم نے حکومت سے صرف اتنا کہا ہے کہ ملک کے 66 فیصد حصے میں الیکشن ہوں
گے اور سب الیکشن میں جائیں گے۔ اس طرح حکومت کا کام ختم ہو جائے گا جس کے بعد ملک
ٹھپ ہو جائے گا۔
انہوں
نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف اتنا کہا ہے کہ اگر ملک ان سے نہیں
چل رہا ہے تو آپ پاکستان کے 66 فیصد کے بجائے پورے ملک میں الیکشن کرائیں۔ ان
حکمرانوں سے بات کرنا ممکن نہیں۔ ہم صرف عام انتخابات پر بات کرنے کو تیار ہیں۔
عام انتخابات نہ ہوئے تو جلد اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box.