What is India's greatest weakness in the world? |
India's biggest weakness
India is the second largest country in the world in terms of population, the fifth largest economy in terms of GDP, and the second largest army in the world in terms of size. India is counted among only 7 countries with nuclear capability. Due to these reasons, India is considered an important and influential country in the world. But do you know what India's biggest geographical weakness is that makes India insecure in terms of defense?
If you look at the map of India, you can see a narrow corridor or corridor between Bangladesh, Nepal, Bhutan, and China in the northeast of India. This narrow corridor connects central India with its eight northeastern states. This corridor is known as the Siliguri Corridor after the nearby city of Siliguri. This corridor is so narrow that at one point its width is only 17 to 20 km. If this corridor is somehow blocked or closed, India's land connectivity with these eight important states will be cut off. And these states have no way from the sea. Because to pass through the sea route, India will have to go through the Bay of Bengal and this route passes through Bangladesh or Burma. These eight states include Assam, Arunachal Pradesh, Sikkim, Manipur, Meghalaya, Nagaland, Tripura, and Mizoram. The importance of these states can be estimated from the fact that the area of these states is huge. In terms of size, the total area of these eight states is equal to large countries like New Zealand or Great Britain. While the total population of these eight states consists of four and a half million people. Geographically, this narrow Siliguri Corridor is considered to be India's biggest defense weakness, so international experts call this corridor India's Chicken's Neck.
Now we tell you why Siliguri Corridor is the biggest weakness of India. India considers China as its biggest enemy. One of the main reasons for this is the McMahon Line border between the two countries, which China has never recognized as its border. Because China considers the state of Arunachal Pradesh under the control of India on the same border as its own. Arunachal Pradesh is one of the largest states among the 8 northeastern states of India. Occurring in the Himalayan mountains, the total area of this state is roughly equal to that of Austria or Jordan. A war has also taken place between the two countries in 1962 for the control of Arunachal Pradesh. In the war of 1962, China had a heavy side compared to India. In 1967, there have been clashes between China and India at Nathu Law and Chola on the border of the Indian state of Sikkim and the Chinese state of Tibet. The gulf of mistrust between the two countries is very deep based on their disputes. The forces of both countries have not only taken a defensive position against each other but also continue to conduct war exercises against each other. India's defense establishment is greatly threatened by China's presence in Tibet, just a kilometer from the Siliguri Corridor. China's National Army, or People's Liberation Army, is building fortifications near the Siliguri Corridor and increasing its offensive capabilities to capture Arunachal Pradesh from India. Before opening the Arunachal Pradesh front, China will have to first cut the supply line of the Indian Army in Arunachal Pradesh. Third Corps, Fourth Corps, and Thirty-Third Corps of the Indian Army. Present in Arunachal Pradesh and Sikkim. These cores are supplied by Siliguri – Guwahati Road (NH-27), Siliguri – Gangtok Road (NH-10), and Siliguri – New Tinskiya train. This important road and rail network passes through the Siliguri Corridor. If there is a war between China and India, defending a narrow area like the Siliguri Corridor is a very difficult task and it is relatively easy to block and cut the supply line, so the Siliguri Corridor is a huge weakness of India that cannot be overcome. In this case, India may have to wash its hands of Arunachal Pradesh under its control.
Now we tell you what steps India has taken to strengthen the defense of the Siliguri Corridor. India has also increased its military reinforcements in the region because of any possible adventurism by China. In this context, India has also built two large airbases Bagdora and Hasimara in the same corridor to effectively respond to the Chinese attack. In this attempt to gain superiority over each other, the defense field, as well as international relations, are very important - if India manages to make Nepal and Bhutan their defense partners in case of a possible war, it will save the Siliguri Corridor. I can be judgmental. Because for India, in the case of a defense partnership with Nepal and Bhutan, the Siliguri Corridor will get strategic depth, that is, this area will become a little wider for defense. And in that case, it will be difficult for China to block it. To achieve the same goal, India has historically kept its two neighbors Bhutan and Nepal under its influence - both countries are extremely small in size and landlocked, and all their trade with the outside world is blocked. Only through India. The trade and industry of both countries have been entirely dependent on India, so India has been taking advantage of the weak geographical position of these countries and using them in its defense against China. Bhutan's border with China is also disputed. It is said that the enemy of an enemy is also a friend. Therefore, it is natural for Bhutan to rely on India to guarantee its defense
Stay tuned. Keeping them in front of the ground realities, India and Bhutan signed a very important agreement in 1949, under which Bhutan gave complete authority over its foreign policy and defense to India. In 2007, facing the demands of new times, Bhutan renewed the agreement with India and withdrew the foreign policy authority from India. However, India still has full responsibility for the defense of Bhutan. India's presence in Bhutan adjacent to the Siliguri Corridor strengthens the defense of the Siliguri Corridor and India-
But in recent times, China has taken several steps at the defense and international level to counter India's strategy of defending the Siliguri Corridor - Nepal is very unhappy with India's alleged increasing interference in Nepal's internal affairs, which China Has benefited from. One of the main reasons for this distance from Nepal is the alleged efforts of the Indian establishment to indoctrinate the Madhesi people in southern Nepal along the border of the Indian state of Bihar and UP. The Nepali government believes that the Madhishi people were pressured by India to amend the Nepalese constitution in 2015. For this purpose, the Nepali policymakers and government were forced to change the body by allegedly blocking oil, medicine, and other goods coming from India through the Madheshi people. According to experts, with this move by India, the distance between the two countries has increased and Nepal has started looking toward China instead of India. Taking advantage of this opportunity, China has started effective diplomacy with Nepal and to bring Nepal into its camp, President Xi Jinping signed 3.5 billion RMB worth of rail projects during his official visit in 2019. Nepal became part of China's One Belt One Road project. Apart from this, China made considerable investments in Nepal and signed twenty more projects in the fields of transport and energy. China has also started to develop ties and friendships with Bhutan, which worries Indian planners. To solve the border issues with Bhutan, China showed great wisdom and tried effective diplomacy with Bhutan. Persuades him to take the territory of Dokhalem in the southwest while giving 495 sq km of Pasarlingar and Jakarlingar in the North. It should be remembered that as a result of this exchange, Bhutan was supposed to have an area of more i.e. 495 sq km while China was supposed to have an area of less i.e. 269 sq km which apparently benefited Bhutan but behind this offer. China had a deep trick. Due to Indian pressure, Bhutan withdrew from this deal. The policymakers of India and China are fully aware of the strategic importance of Dokhalem and they know that the military status of this region is very high. According to military experts, Dokhalem and the adjacent Chumbi Valley in China are more important from a defense point of view than any other location in the Himalayas. Because this is the location that can be used as a launch pad in the future, only 100 Km away, the chicken neck of India can be snapped. In 2017, China expanded its road network into Tibet and began building a road to Doka La. The disputed area of Dok La is under the control of Bhutan and is close to the tri-junction point, the place where the borders of China, India, and Bhutan meet. According to China, it has rights to Dokala and Gumuchan hill, while India and Bhutan consider it part of Bhutan. If China's right to Duka La is accepted, the tri-junction point will be shifted south of the existing tri-junction point Batang La to Gumuchen, from where the Siliguri Corridor can be easily reached using roads within Sino-Western Bhutan via the Jumphiri Ridge. Maybe where it will face less resistance. According to the Indian army and intelligence officials, China is increasing its military strength in this region and Chumbi Valley and in the past few years, China has established new cantonments here. A blockade of the corridor will help in stopping the supply of the Indian Army to Arunachal Pradesh. As a result, China may take Arunachal Pradesh from Indian control.
Only time will tell who will be victorious in this long, suffocating, and nerve-wracking war between the two major economic and military powers of the region.
بھارت کی سب سے بڑی کمزوری
بھارت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک، جی ڈی پی کے اعتبار سے دنیا کی پانچویں بڑی معیشت، سائز کے اعتبار سے دنیا کی دوسری بڑی فوج۔ بھارت کا شمار ایٹمی صلاحیت رکھنے والے صرف 7 ممالک میں ہوتا ہے۔ ان وجوہات کی بناء پر بھارت دنیا کا ایک اہم اور طاقتور ملک تصور کیا جاتا ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارت کی سب سے بڑی جغرافیائی کمزوری کیا ہے جو دفاعی اعتبار سے بھارت کو غیر محفوظ بناتی ہے؟
اگر آپ بھارت کے نقشے کو دیکھیں تو بھارت کے شمال مشرق میں بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان اور چین کے درمیان آپ کو ایک تنگ راہداری یا کوریڈور نظر آ رہا ہے۔ یہ تنگ راہداری مرکزی بھارت کو اپنی شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں سے ملاتی ہے۔ اس راہداری کو قریب واقع شہرسلیگوری کی مناسبت سے سلیگوری کوریڈور کے نام سے جانا جاتا ہے.یہ راہداری اتنی زیادہ تنگ ہے کہ ایک مقام پر اس کی چوڑائی صرف 17 سے بیس کلومیٹر رہ جاتی ہے۔ اگر یہ راہداری کسی طرح بلاک ہو جائے یا کر دی جائے تو بھارت کا اس کی ان آٹھ اہم ریاستوں سے زمینی رابطہ کٹ جاتا ہے۔ اور سمندر سے تو ان ریاستوں کو راستہ ہے ہی نہیں۔ کیونکہ سمندری راستے سے گزرنے کے لیے بھارت کو خلیج بنگال سے جانا پڑے گا اور یہ راستہ بنگلہ دیش یا برما سے ہو کر گزرتا ہے۔ ان آٹھ ریاستوں میں آسام، اروناچل پردیش، سِکم، منی پور، میگھالے، ناگالینڈ، تری پورہ اور مزورام شامل ہیں۔ ان ریاستوں کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان ریاستوں کا رقبہ بہت زیادہ ہے۔ سائز کے اعتبار سے ان اٹھ ریاستوں کا مجموعی رقبہ نیوزی لینڈ یا بریطانیہ جیسے بڑے ملکوں کے برابر ہے۔ جبکہ ان آٹھ ریاستوں کی کل آبادی ساڑھے چار کروڑ لوگوں پر مشتمل ہے۔ جغرافیائی اعتبار سے اس تنگ سلیگوری کوریڈور کو بھارت کی سب سے بڑی دفاعی کمزوری سمجھا جاتا ہے اس لیے بین الاقوامی ماہرین اس راہداری کو بھارت کی چکنز نیک کہتے ہیں۔
اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سلیگوری کوریڈور بھارت کی سب سے بڑی کمزوری کیوں ہے؟ بھارت اپنا سب سے بڑا دشمن چین کو سمجھتا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ دونوں ملکوں کے درمیان موجود بارڈر مکموہن لائن ہے جسے چین نے کبھی اپنا بارڈر تسلیم نہیں کیا۔ کیونکہ اسی بارڈر پر موجود بھارت کے زیر کنٹرول ریاست اروناچل پردیش کو چین اپنا حصہ سمجھتا ہے۔ اروناچل پردیش بھارت کی ان 8 شمال مشرقی ریاستوں میں سے ایک بہت بڑی ریاست ہے۔ ہمالیہ کے پہاڑوں میں واقعہ اس ریاست کا کل رقبہ لگ بھگ آسٹریا یا اردن کے برابر ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اروناچل پردیش کے کنٹرول کے لیے 1962میں جنگ بھی ہو چکی ہے۔ 1962 کی جنگ میں بھارت کے مقابلے میں چین کا پلڑا بھاری رہا۔ 1967 میں بھی انڈین ریاست سِکم اور چینی ریاست تِبت کے بارڈر پر نتھو لاء اور چولاء کے مقام پر بھی چائنا اور بھارت میں جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ انہیں تنازعات کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان بداعتمادی کی خلیج انتہائی گہری ہے۔ دونوں ممالک کی افواج نہ صرف ایک دوسرے کے خلاف دفاعی پوزیشن لیے ہوئے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے خلاف جنگی مشقیں بھی کرتی رہتی ہیں۔ بھارت کے دفاعی اداروں کو چین کی سلیگوری کوریڈور سے صرف سوکلو میٹر دور تبت میں موجودگی سے بہت خطرہ ہے۔ چین کی نیشنل آرمی یعنی پیپلز لیبریشن آرمی بھارت سے اروناچل پردیش حاصل کرنے کے لیے سلیگوری کوریڈور کے نزدیک قلعہ بندی کر رہی ہے اور اپنی حملے کی استعداد بڑھا رہی ہیں۔ اروناچل پردیش کا محاذ کھولنے سے پہلے چین کو اروناچل پردیش میں موجود بھارتی فوج کی پہلے سپلائی لائن منقطہ کرنی پڑے گی۔ بھارتی فوج کی تھرڈ کور، فورتھ کور اور تھرٹی تھرڈ کور ۔۔۔ اروناچل پردیش اور سِکم میں موجود ہے۔ ان کورز کو سپلائی سلیگوری – گوہاٹی روڈ (NH-27)، سلیگوری – گینگٹک روڈ (NH-10) اور سلیگوری – نیو ٹِنسکیا ٹرین کے راستے ہوتی ہے۔ یہ اہم روڈز اور ریل کا نیٹ ورک سلیگوری کوریڈور سے ہو کر گزرتا ہے۔ اگر چین اور بھارت میں جنگ ہوتی ہے تو سلیگوری کوریڈور جیسے تنگ علاقے کا دفاع بہت مشکل کام ہے اور اس کو بلاک کر کے سپلائی لائن منقطہ کرنا نسبتا آسان کام ہے اس لیے سلیگوری کوریڈور بھارت کی بہت بڑی کمزوری ہے جس پر قابو نہ پانے کی صورت میں بھارت کو اپنے زیر کنٹرول علاقے اروناچل پردیش سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے-
اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سلیگوری کوریڈور کے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے بھارت نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔ چین کی طرف سے کسی ممکنہ مہم جوئی کے پیش نظر بھارت نے بھی اپنی فوجی کمک کو اس خطے میں بڑھا دیا ہے۔ اسی ضمن میں بھارت نے دو بڑی ایئربیسز بگدورہ اور حسیمارہ بھی اسی راہداری میں بنائیں ہیں تاکہ چینی حملے کا موئثر جواب دیا جا سکے۔ ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی اس کوشش میں دفاعی میدان کے ساتھ ساتھ بین الممالک تعلقات بھی بہت اھم ہیں- اگر بھارت نیپال اور بھوٹان کو کسی ممکنہ جنگ کی صورت میں اپنا دفاعی پارٹنر بنانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ سلیگوری کوریڈور کو بچانے میں فیصلہ کن ہو سکتا ہے۔ کیونکہ بھارت کےلیے نیپال اور بھوٹان کے ساتھ دفائی پارٹنرشپ کی صورت میں سلیگوری کوریڈور کو سٹریٹیجک ڈیپتھ مل جائے گی یعنی دفاع کے لیے یہ علاقہ ذرا وائڈ چوڑا ہو جائے گا۔ اور اس صورت میں چین کے لیے اسے بلاک کرنا مشکل ہو گا۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے تاریخی طور پر بھارت نے اپنے دونوں ہمسایوں بھوٹان اور نیپال کو اپنے زیر اثر رکھا ہوا ہے- دونوں ممالک حجم میں انتہائی چھوٹے اور لینڈ لاکڈ یعنی کہ زمین میں گرے ہوئے ہیں اور ان کی بیرونی دنیا کے ساتھ تمام تجارت بھارت کے راستے ہی ہوتی ہے۔ دونوں ملکوں کی تجارت اور صنعت کا سارا دارومدار بھارت پر رہا ہے اس لئے بھارت ان ممالک کی کمزور جغرافیائی پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں چین کے خلاف اپنے دفاع میں استعمال کرتارہا ہے۔ بھوٹان کا چین کے ساتھ بارڈر بھی متنازع ہے۔ کہتے ہیں کہ دشمن کا ادی رہے۔ انہیں زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے بھارت اور بھوٹان نے 1949 میں انتہائی اہم معاہدہ کیا جس کے تحت بھوٹان نےاپنی خارجہ پالیسی اور دفاع کا مکمل اختیار بھارت کو دے دیا۔ 2007 میں نئے وقت کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے بھوٹان نے بھارت کے ساتھ معاہدے کی تجدید کی اور خارجہ پولیسی کا اختیار بھارت سے واپس لے لیا۔ تاہم بھوٹان کے دفاع کی مکمل ذمہ داری اب بھی بھارت کے پاس ہے۔ سلیگوری کوریڈور سے ملحقہ بھوٹان میں بھارت کی موجودگی سلیگوری کوریڈور اور بھارت کے دفاع کو مظبوط کرتی ہے-
مگر حالیہ دنوں میں سلیگوری کوریڈور کے دفاع کی بھارتی حکمت عملی کو کائنٹر کرنے کے لیے چین نے دفاعی اور بین الاقوامی سطح پر کافی اقدامات کیے ہیں- بھارت کی نیپال کے اندرونی معاملات میں بڑھتی ہوئی مبینہ مداخلت سے نیپال کافی ناخوش ہے جس کا چین نے فائدہ اٹھایا ہے۔ نیپال کی اس دوری کی ایک بڑی وجہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے انڈین ریاست بہار اور یُوپی کے بارڈر کے ساتھ جنوبی نیپال میں مدھیشی لوگوں میں سورش کی مبینہ کوششیں ہیں۔ نیپالی حتومت یہ سمجھتی ہے کہ 2015 میں نیپالی آئین میں ترمیم کے لیے بھارت کی جانب سے مدھیشی لوگوں کے ذریعے دباؤ ڈالا گیا۔ اس مقصد کے لیے مبینہ طور پرمدھیشی لوگوں کے ذریعے بھارت سے آنے والے تیل، ادویات اور دیگر سامان کی ناکا بندی کرکے نیپالی پالیسی سازوں اور حکومت کو آئین میں تبدیلی پر مجبور کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق بھارت کے اس اقدام سے دونوں ممالک میں دوریاں بڑھیں اور نیپال نے بھارت کی بجائے چین کی طرف دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ اسی موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین نے نیپال کے ساتھ موثر سفارتکاری شروع کر دی ہے اور نیپال کو اپنے کیمپ میں لانے کے لیے صدر شی جِن پِنگ نے 2019 میں اپنے سرکاری دورے کے دوران 3.5 بلین RMB مالیت کے ریل منصوبوں پر دستخط کردیے ہیں جس سے نیپال چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا حصہ بن گیا۔ اس کے علاوہ چین نے نیپال میں بڑی انوسٹمنٹ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ اور انرجی کے شعبوں میں بیس مزید منصوبوں پر دستخط کردیئے جین کے ان اقدامات سے دونوں کے درمیان تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔ چین نے بھوٹان کے ساتھ بھی روابط اور دوستی بڑھانی شروع کر دی ہے جس سے بھارت کے منصوبہ ساز فکرمند ہیں۔ بھوٹان کے ساتھ سرحدی مسائل کے حل کے لیے چین نے کمال عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھوٹان کے ساتھ مؤثر سفارتکاری کی کوشش کی۔ اسے شمال میں پسارلنگر اور جکارلنگر کا 495 sq Km رقبہ دیتے ہوئے جنوب مغرب میں دوکھلم کاخطہ لینے پر آمادہ کر لیا۔ یاد رہے کہ اس تبادلے کے نتیجے میں بھوٹان کے پاس زیادہ یعنی کے 495 sq Km رقبے کا خطہ آنا تھا جبکہ چین کے پاس کم یعنی کے 269 sq Km رقبہ کا خطہ ہونا تھا جس کا بظاہر فائدہ بھوٹان کو ہونا تھا مگر اس پیشکش کے پیچھے چین کی گہری چال تھی ۔ بھارتی دباؤ کی وجہ سے بھوٹان اس ڈیل سے پیچھے ہٹ گیا۔ بھارت اور چین کے پالیسی ساز دوکھلم کی سٹریٹیجک اہمیت کا پورا ادراک رکھتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ اس خطے کی فوجی حیثیت بہت زیادہ ہے۔ فوجی ماہرین کے مطابق دوکھلم اور اس سے ملحقہ چین کی چُمبی ویلی دفاعی اعتبارسے ہمالیہ میں موجود کسی بھی اور مقام سے زیادہ اہم ہے۔ کیونکہ یہی وہ مقام ہے جسے مستقبل میں لانچ پیڈ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے صرف 100 Km دور بھارت کی مرغی کی گردن دبوچی جاسکتی ہے۔ 2017 میں چین نے Tibet تک اپنے روڈ کے نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے ایک روڈ ڈوکا لا تک بنانی شروع کر دی۔ ڈوکا لا کا متنازع علاقہ بھوٹان کے قبضہ میں ہے جو ٹرائی جنکشن پوائنٹ یعنی کہ وہ جگہ جہاں چین بھارت اور بھوٹان کی سرحدیں ملتی ہے کے قریب ہے۔ چین کے مطابق ڈوکالا اور گموچن کی پہاڑی پر اس کا حق ہے، جب کہ بھارت اور بھوٹان اس کو بھوٹان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ چین کا ڈوکا لا پر حق مان لیا جائے تو ٹرائی جنکشن پوائنٹ موجودہ ٹرائی جنکشن پوائنٹ بتنگ لا کے جنوب میں گموچن تک منتقل ہو جائے گا جہاں سے جمپھیری رِج کے راستے چین مغربی بھوٹان کے اندر موجود سڑکوں کا استعمال کرتے ہوئے سلیگوری کوریڈور تک بآسانی پہنچ سکتا ہے جہاں اس کو کم مزاحمت کا سامنا ہوگا۔ بھارتی فوج اور انٹیلی جنس حکام کے مطابق چین اس خطے اور چُمبی ویلی میں اپنی فوجی طاقت بڑھاتا جا رہا ہے اور پچھلے کچھ عرصے میں چین نے یہاں نئی چھاؤنیاں قائم کی ہیں فوجی ماہرین کے مطابق چین کو ان حالیہ اقدامات کی وجہ سے مستقبل میں سلیگوری کوریڈور کی ناکا بندی کرنے اروناچل پردیش تک بھارتی فوج کی سپلائی روکنے میں مدد ملے گی۔ اس کے نتیجے میں چین اروناچل پردیش کو بھارتی کنٹرول سے حاصل کرسکتا ہے۔
خطے کی دو بڑی معاشی اور فوجی طاقتوں کے مابین اس لمبی، گھٹن اور اعصاب شکن جنگ میں فتح کس کو نصیب ہوتی ہیں اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا۔دشمن بھی دوست ہوتا ہے۔ اس لئے بھوٹان کے لئے یہ قدرتی امر ہے کہ وہ اپنے دفاع کی ضمانت کے لیے بھارت کا اتح
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box.